10 ستمبر 2011 - 19:30

بنی ولید اور لیبیا کے ديگر شہروں کے لوگوں کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ان شہروں پر قبضے کے لئے لڑائی شروع ہوگئي ہے۔

ابنا: ہمارے نمائندے نے رشیا الیوم ٹی وی چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جن شہروں پر ابھی تک انقلابیوں کا قبضہ نہیں ہوا ہے ان میں موجود قذافی کے فوجیوں کو دی گئي مہلت ختم ہوگئی ہے اور ان پر قبضے کے لئے جھڑپیں شروع ہوگئي ہیں۔اطلاعات کے مطابق وادی سرخ علاقے میں انقلابیوں کے داخل ہونے کے بعد اس علاقے میں نسبتا" امن قائم ہوگيا ہے لیکن گزشتہ روز یہاں ہونے والی جھڑپوں میں تیرہ سے چودہ انقلابی ہلاک ہوگئے تھے۔ادھر بنی ولید سے متضاد خبریں موصول ہورہی ہیں لیکن بنی ولید کے اطراف میں لڑائی جاری ہے۔ بنی ولید شہر ڈکٹیٹر قذافی کے وفادار فوجیوں کے چار اصل مقامات میں سے ایک ہے۔لیبیا کی قومی عبوری کونسل نے ایک ہفتہ پہلے قذافی کے فوجیوں کوہتھیار ڈالنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔.............

/169